’’موقف میں تبدیلی پیپلز پارٹی کی شکست ،ہمار اموقف اور امیدوار۔۔۔‘‘دانیال چودھری کی ثابت قدمی پر مخالفین بھی داد دینے پر مجبور

’’موقف میں تبدیلی پیپلز پارٹی کی شکست ،ہمار اموقف اور امیدوار۔۔۔‘‘دانیال ...
’’موقف میں تبدیلی پیپلز پارٹی کی شکست ،ہمار اموقف اور امیدوار۔۔۔‘‘دانیال چودھری کی ثابت قدمی پر مخالفین بھی داد دینے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے ر ہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کا موقف تبدیل ہوتا تو یہ ان کی سیاسی شکست ہوگی ۔ہمار موقف اور امیدوار نہیں بدلے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دا فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیا ل چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف لوگوں کے ضمیر اورکردار خرید رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کا اپنا ظرف ہے اور ہمارا اپنا ظرف ہے ۔ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ الیکشن میں دھاندلی کے موقف پر اکٹھے ہیں ۔ یہ ہمارا موقف ہے ۔ یہ نہیں بدلے گا اور نہ ہی ہمارا امیدوار بدلے گا ۔ یہ جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور ہم نے یہ لڑائی لڑنی ہے اور لڑائی پاکستان کی خاطر لڑنی ہے اور یہ جنگ ہم جیتیں گے ۔ ہم نے ماضی میں غلطیاں کیں اور ان سے سبق سیکھا ۔ آج اگر پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کا موقف تبدیل ہوتاہے تو یہ ان کی اپنی سیاسی شکست ہوگی ۔ہم نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا اور 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی لیکن اب ہم دیکھیں گے کہ تحریک انصاف ملک کو کیسے چلاتی ہے ؟آئی ایم ایف کے پاس جانا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کس لئے جارہے ہیں۔ ہم پاکستان کی بہتری کے لئے تحریک انصاف کے جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کررہے ہیں اور ان کو حکومتیں بھی بنانے دی ہیں۔ہم ان کو موقع دیں گے اور ہم دیکھناچاہتے ہیں کہ یہ کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں؟

مزید :

قومی -