لاہور:دوست نے دوست کی جان لے لی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شفیق آباد کے علاقہ میں دوست نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر27سالہ نوجوان کوفائر نگ کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔
بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد گلیلی چرچ کے رہائشی 27سالہ وکی مسیح کو اس کے دوست عباس نے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اور مقتول آپس میں اچھے دوست تھے ،پولیس نے مقتول کے بھائی روبن کی مدعیت میں قتل کی دفعات لگا کر مقدمہ نمبر837/18درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کا پولیس ابھی تک سراغ نہیں لگا سکی۔