’’نوازشریف کی طرح آصف زرداری بھی اسی عمل ۔۔۔‘‘رہنما مسلم لیگ ن کی کوچیئر مین پیپلز پارٹی کو سمجھانے کی کوشش

’’نوازشریف کی طرح آصف زرداری بھی اسی عمل ۔۔۔‘‘رہنما مسلم لیگ ن کی کوچیئر ...
’’نوازشریف کی طرح آصف زرداری بھی اسی عمل ۔۔۔‘‘رہنما مسلم لیگ ن کی کوچیئر مین پیپلز پارٹی کو سمجھانے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن  شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ جس عمل سے نوازشریف گزرے تھے ، اسی طرح اب آصف زرداری بھی اسی عمل سے گزر رہے ہیں۔ہم زرداری صاحب کو سمجھا رہے ہیں کہ آپ غلطی کررہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ جس عمل سے نوازشریف گزرے تھے اس سے اب زرداری صاحب بھی گزر رہے ہیں ۔ ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ آصف زرداری جس طرح ہم کو سمجھایا کرتے تھے کہ آپ غلطی کررہے ہیں اس طرح ہم اب زرداری صاحب کو سمجھا رہے ہیں کہ آپ غلطی کررہے ہیں۔ ہم آصف زرداری کے پاس جائیں گے اور ان کو سمجھائیں گے کہ اپوزیشن کو متحد رہنا چاہئے ۔ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم ایک پیج پر رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کیا کمزوری ہے ؟کہ پارٹی کے نوجوانوں کو چھوڑ کرچودھری پرویز الہٰی جیسوں کو لینا پڑا ۔

مزید :

قومی -