”آپ کو حالات کیسے دکھائی دیتے ہیں ؟“معروف صحافی نصر اللہ ملک نے جیل میں نواز شریف سے سوال کیا تو سابق وزیر اعظم نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”آپ کو حالات کیسے دکھائی دیتے ہیں ؟“معروف صحافی نصر اللہ ملک نے جیل میں نواز ...
”آپ کو حالات کیسے دکھائی دیتے ہیں ؟“معروف صحافی نصر اللہ ملک نے جیل میں نواز شریف سے سوال کیا تو سابق وزیر اعظم نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں آج شریف فیملی،سینئر لیگی رہنماؤں اور صحافیوں نے ملاقات کی،اس موقع پر نواز شریف نے پاکستان کے آگے بڑھنے کو اپنی کامیابی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کرنے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن نصر اللہ ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘ پر بتا یا کہ آج اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی ،دونوں پرعزم ہیں کہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے ۔اس موقع پر نصر اللہ ملک نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کو حالات کیسے دکھائی دیتے ہیں ؟اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ پاکستان آگے بڑھے گا تو یہ ہی میری کامیابی ہے ۔معروف اینکر پرسن نے بتا یا کہ جیل میں باپ بیٹی دونوں کو الگ سیل میں قید کرنے اور ملنے کی پابندی پر میاں نواز شریف کو افسوس ہے۔واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے شریف فیملی کے 10 افراد سمیت پارٹی رہنماؤں اور چند سینئر صحافیوں نے ملاقات کی تھی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے،ہم نے ملک کی خدمت کی اور لوگوں نے مینڈیٹ بھی دیا جس پر ہم مشکور ہیں۔نواز شریف نے بتایا کہجب میں بیمار ہوا تو جو ڈاکٹر مجھے چیک کر رہا تھا وہ رو پڑا ،میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ مجھے تو گردش حالات پر رونا آیا ،آپ کیوں رو روہے ہیں ؟۔یاد رہے کہاحتساب عدالت نےرواں سال  6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا

مزید :

قومی -