نگراں وزیر اطلاعات واجپائی کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیر اطلاعات سید علی ظفرواجپائی کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے۔
جیو نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم نے سید علی ظفرکو واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلیے نمایندہ مقررکیا ہے، سیدعلی ظفراٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کے بھارتی سابق وزیراعظم واجپائی رواں سال جون سے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے ۔آج وہ اس دنیا سے چل بسے ہیں ۔