کراچی ائیر پورٹ پر زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی انور مجید نے ایف آئی اے اہلکار کے ساتھ کیا شرمناک سلوک کیا ؟دیکھ کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد اعظم انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر آصف علی کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار انور مجید نے ایف آئی اے اہلکار کو ہتھکڑی لگانے سے زبردستی روک دیا ۔سپریم کورٹ کے باہر سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والے انور مجید اور ان کے بیٹے عبد الغنی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے کراچی لایا گیا ۔اس موقع پر کراچی ائیر پر ایک شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار نے انور مجید کے بیٹے عبد الغنی کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو اس دوران انور مجید نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی سے اس کے ہاتھ کو پیچھے کیا اور پھر آگے بڑھ کر اپنے ہاتھ سے ایف آئی اے اہلکار کے ہاتھ کو پیچھے دھکیلا ،اس دوران اہلکار کے ہاتھ سے ہتھکڑی زمین پر گر گئی اور انور مجید اپنے بیٹے کے ساتھ آگے بڑھ گئے ۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے باہر سے انور مجید اور ان کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا
ویڈیو دیکھیں