جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں،پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کے فخر میں اضافہ کیا:جام کمال خان

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں،پاک فوج نے بھارتی ...
 جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں،پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کے فخر میں اضافہ کیا:جام کمال خان

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائی میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارا فخر ہیں، پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کے فخر میں اضافہ کیا،بھارتی ہتھکنڈے اور مزموم عزائم کامیاب نہیں ہو سکتے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جاری اپنے ظلم وجبر سے دُنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر تناؤ بڑھانا چاہتا ہے،بھارت کے جارحانہ عزائم خطے اور دُنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لیا جائے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ