وزیراعلیٰ پنجاب کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت،پاکستانی شہدا ء کو خراج تحسین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید لانس نائیک تیمور، شہید نائیک تنویر اور شہید سپاہی رمضان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوان ہمارے ہیرو ہیں اور وطن کی مٹی پر فدا ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
مذمت/ خراج تحسین