کراچی میں گندگی پھیلانے والوں کو بے نقاب کرینگے، علی زیدی

  کراچی میں گندگی پھیلانے والوں کو بے نقاب کرینگے، علی زیدی

کرا چی (آ ئی این پی)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ اب کراچی میں گندگی پھیلانے والوں کو بھی بے نقاب کریں گے، جمعرات کے روز وفاقی وزیرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بہت ہوچکا، اب صاف کراچی مہم میں گندگی پھیلانے والوں کو بھی بے نقاب کرنا ہوگا۔ شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اگر آپ کسی کو سڑکوں پر تھوکتے ہوئے دیکھیں تو اس کو شرمندہ کرنے کے لیے اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں، فیس بک اور ٹوئٹر پر Lets clean karachi کو ٹیگ کریں، وہ ان تصاویر کو آگے بڑھائیں گے۔علی زیدی نے کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ سڑک دونوں طرف سے بند کرکے قربانی کررہے تھے انہوں نے راستہ کلئیر کروایا تو لوگوں نے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

علی زیدی

مزید : صفحہ آخر