آزادی کشمیر،سیلفی بناتے ہوئے باپ بیٹی اور رشتہ دار خاتون نالے میں ڈوب کر جاں بحق

  آزادی کشمیر،سیلفی بناتے ہوئے باپ بیٹی اور رشتہ دار خاتون نالے میں ڈوب کر ...

  

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پہونہ بھمبر کے مقام پر نالے میی ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹی اور رشتہ دار خاتون شامل ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر پہونہ بھمبر کے مقام پر سیلفی بناتے ہوئے 3 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ڈوبنے والوں کا تعلق جھنگ سے ہے، جو تفریح کے کے لئے آذاد کشمیر آئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق سیلفی بناتے ہوئے جواں سالہ کومل پانی میں گر گئی، لڑکی کوبچانے کے لیے لڑکی کے والد اور ایک رشتہ دار خاتون نے بھی چھلانگ لگا دی تاہم تینوں افراد نالے میں ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں اور ریسکیو اہلکاروں نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی، تاہم ابھی تک مرد کی نعش نکال لی گئی ہے اور خواتین کی تلاش جاری ہے۔

سیلفی

مزید :

صفحہ آخر -