بھارتی شرانگیزیاں پاکستان کو جنگ پر مجبور کر رہی ہیں، خالد مقبول

  بھارتی شرانگیزیاں پاکستان کو جنگ پر مجبور کر رہی ہیں، خالد مقبول

  

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کیاایل او سی آزاد کشمیر پر بھارتی غنڈہ گردی اور عا لمی قوانین کی خلاف ورزی پراقوام متحدہ سمیت تمام امن پسند قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ نہیں، اگر ہے تو اس کا نوٹس کیو ں نہیں لیا جاتا،بھارتی مظا لم اور اس کا مکر وہ چہر ہ دنیا کے سامنے آگیا اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت سے بھارتی مظالم کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ پاکستان میں یوم سیاہ کا منانا بھارتی یوم آزادی کی شکست ہے، ظلم و جبر کے تحت مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جابرانہ تسلط کیخلاف پاکستان اور مقبوضہ کشمیر ایک صفحہ پر ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے اقوم متحدہ سے مطالبہ کیا بھارت کی شرانگیزیاں پاکستان اور پاکستا نیو ں کو جنگ پر مجبور کر رہی ہیں، عالمی قوا نین کی خلاف ورزیوں اور تین پاکستانی فوجیوں کی شہادت اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیتے ہوے بھارت کو متنبہ کیا جائے، شہید ہو نیو الے فوجیوں کے تمام سوگواران و لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی شہید ہونیوالے فوجیوں کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

خالد مقبول

مزید :

صفحہ آخر -