روزنامہ پاکستان کے سینئر پیج میکر جاوید اشرف کی اہلیہ انتقال کر گئیں

روزنامہ پاکستان کے سینئر پیج میکر جاوید اشرف کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے سینئر پیج میکر جاوید اشرف کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی عمر 55برس اور وہ کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھیں، نمازجنازہ آج بروز جمعتہ المبارک 8بجے صبح قبرستان درس بڑے میاں مغلپورہ میں ادا کرنے کے بعد مرحومہ کو ملحقہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ روزنامہ پاکستان کے سٹاف ممبران نے جاوید اشرف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ایڈریس جاوید اشرف: 55بی بلاک درس بڑے میاں نزد لال سکول ڈسپنسری لاہور، فون: 0300-4259984
انتقال

مزید :

صفحہ آخر -