اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سول سوسائٹی کا مظاہرہ

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سول سوسائٹی کا مظاہرہ

  

اسلا م آباد،جدہ (آن ائن)اسلام آباد میں بھی سول سوسائٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئی، ڈی چوک اسلام آبا د اور اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سامنے ہزاروں افراد بینرز لے کرآگئے، مظاہرے کا اہتمام چیف کمشنر عامر علی احمد اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات،کیپٹن سعدبن اسعدنے جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف بٹ کے تعاون سے کیا، سینکڑوں گا ڑیاں بھی اس احتجاج میں شریک تھیں۔ جدہ سے ممتاز حریت قا ئد اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف بٹ نے اپنے پیغام کہا کہ مودی نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر ایک با ر پھر زندہ کردیا، سب سن لیں، اس بار بھا رت نے آخری پتہ کھیل لیا، اب پاکستان کی با ری ہے، ہمیں دنیا جو رسپانس دے رہی ہے وہ اصل میں بھا رت کی ہار اور کشمیریوں کی جیت ہے لہٰذا دنیا کی کو ئی طاقت کشمیریوں سے آزادی کا حق نہیں چھین سکتی۔

سول سوسائٹی/مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -