پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،پیر پگارا

  پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،پیر پگارا

کراچی(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ نہ صرف پاکستان کا ہے بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیر کو ایک متنازعہ اور قابل حل مسئلہ سمجھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگری ہاوس پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم اور رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ سے ملاقات اور یوم سیاہ کے موقعی پر ان کے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندہ تے ہوئے کہی۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ ہندوستان من مانی کرتے ہوئے کشمیری عوام کو محکوم نہیں بنا سکتا۔بنیادی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں غارت گری اور جبر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔پیر صاحب پگارا نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ دنیا بھر میں زیادتیاں ہورہی ہیں اور ان کے بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں لیکن بھارت کشمیر میں جو بربریت دکہا رہا ہے پوری انسانیت اس پر شرمندہ ہے۔ پیر صاحب پاگارا نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم اور رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنان اور سندھ بھر کے عوام کو بھارت کی یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

پیر صاحب پگارا

مزید : صفحہ آخر