گورنرسندھ حج کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

  گورنرسندھ حج کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ایم این اے آفتاب صدیقی، سردار یاسین ملک اور علی جونیجو و دیگر نے زبردست استقبال کیا، گورنر سندھ کو ایئرپورٹ پر موجود عوام نے حج کی سعادت پر مبارکباد دی، گورنرسندھ نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قطار میں لگ کر خود امیگریشن کروائی، گورنر سندھ عمران اسماعیل ایئرپورٹ پر موجود عوام میں گھل مل گئے اور لوگوں کے ساتھ وقت گزارا۔گورنرسندھ نے ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خودارایت کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام بھی آزاد فضاؤں میں سانس لے گے۔ موجودہ حکومت کشمیریوں کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھائے گی، بھارت کا اصل مکرو چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ریاستی ظلم و ستم کو ختم کروانے میں اقوام عالم اپنا کردار ادا کرئے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کا مقابلہ کرئے گی۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -