بنوں،جشن آزادی کے موقع پرتقریب  میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق 

   بنوں،جشن آزادی کے موقع پرتقریب  میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق 

  

بنوں (این این آ ئی) کاشو پل جشن آزادی کے موقع پرتقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے دو نوجوان جاں بحق ایک زخمی ہو گیا تھانہ ڈومیل کی حدود لنک روڈ کاشو پل کے علاقے میں موٹرکار سوار موج مستی اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ دور بیٹھے ایک بندے کو گولی لگی جو زخمی ہو گیا جس پرمجروح کے ساتھیوں نے موٹرکار پر فائرنگ کر دی جس سے ایک صنعت اللہ وزیر سکنہ سید خیل اور اُن کا بھانجہ جاں بحق ہو گئے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی  بنوں میرانشاہ روڈ پر واقع شائیندی آڈہ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں قرات اللہ ولد عصمت سکنہ خدری ممند خیل اور ستار ولد شیراز سکنہ حاجی گلان جاں بحق جبکہ حنیف نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔

  فائرنگ 

مزید :

صفحہ آخر -