مودی نے پاکستان کی کمزور معیشت کی آڑ میں کشمیر کو ضم کر لیا،شیخ رشید

  مودی نے پاکستان کی کمزور معیشت کی آڑ میں کشمیر کو ضم کر لیا،شیخ رشید

مانچسٹر (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کوئی بھی نہ ہوا تو بھی کشمیری اپنی جنگ لڑیں گے،، مودی سن لے پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔جمعرات کو مانچسٹر میں بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ اور کشمیریوں کے ساتھ یوم یک جہتی منایا گیا، اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے مانچسٹر میں ایک مظاہرے سے خطاب کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ بی جے پی کا ایک بھی ممبر مسلمان نہیں ہے، مودی بھارت کو صرف ہندو اسٹیٹ بنانا چاہتا ہے، مودی نے یہ وقت اس لیے چنا کیوں کہ پاکستان معاشی طور پر کمزور ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، مودی سن لے پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔شیخ رشید احمد نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر