اب وقت آگیا کشمیر آزاد ہونے جارہا ہے، فاروق ستار

  اب وقت آگیا کشمیر آزاد ہونے جارہا ہے، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر آزاد ہونے جارہا ہے یوم آزادی سے چند روز پہلے بکرے کی ماں خود چھری کے نیچے آگئی ہے۔کشمیر پر استصواب رائے کا وقت آگیا ہے کراچی کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کہا کہ انھوں نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منائے جانے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے پی آئی بی کالونی سے مزار قائد تک ڈاکٹر فار وق ستار کی قیادت میں ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے ایسٹ انڈیا کمپنی کوموقع ملا اور برصغیر پر انگریز کا قبضہ ہوگیاپھر مسلمانوں کی تحریک کی وجہ سے ہی بر صغیر کو آزادی ملی متحدہ ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں بھارت جیسی دھشت گرد ریاست بھی وجود میں آئی اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجے میں کشمیر کو آزاد ہونا ہے، بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370ختم کرکے اپنے پاں پر کلہاڑی مارلی ہے۔عالمی برادری نے اگر اس موقع پر کشمیر کے مسئلے کو چھوڑ دیا تو اس سے عالمی امن کو خطرہ پیدا ہوجائے گا۔کشمیر میں استصواب رائے کا وقت آگیا ہے۔یوم آزادی سے چند روز قبل بکرے کی ماں خود چھری کے نیچے آگئی ہے۔گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے اس ہی طرح سے مودی نے بھی کشمیر کے معاملات میں چھیڑ چھاڑ کرکے کشمیر کو عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔
فاروق ستار

مزید :

صفحہ آخر -