پی ٹی آئی وفد کی اقوام متحدہ مشن سے ملاقات،کشمیر کی صورتحال پریاداشت پیش

    پی ٹی آئی وفد کی اقوام متحدہ مشن سے ملاقات،کشمیر کی صورتحال پریاداشت پیش

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی افتخار دورانی فیصل جاوید حمید گل اور احمد جواد نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یادداشت پیش کی۔ جمعرات کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے کشمیر پر اقوام متحدہ مبصر مشن کے حکام سے ملاقات کی،تحریک انصاف کے وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کی،معاون خصوصی وزیر اعظم افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید، مر کزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور حمید گل بھی وفد کا حصہ تھے،وفد نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کشمیر میں بھارت کے غیر ا نسا نی سلوک، اور بنیادی انسانی حقو ق کی پامالی کیخلاف یاداشت پیش کی،یاداشت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا بھجوائی گئی،اقوام متحدہ مبصر مشن کے حکام کو پیش کی گئی یاداشت میں اہلیان کشمیر پر زندگی تنگ کردینے کے حوالے سے احتجاج کیا گیا۔عامر کیانی نے کہاکشمیر میں لوگ بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں۔ مواصلات اور ذرائع ابلاغ پر مکمل بلیک آؤٹ ہے، بھارتی وزیر اعظم انسانی حقوق کی خلاف ورز ی کی ایک تاریخ رکھتے ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق نئے فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود اور تجارتی معا ملا ت معطل کیے ہوئے ہیں بھارت کی سرگرمیاں خطے کے امن و سلامتی کیلئے تباہ کن ہیں۔ یاداشت میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

یاداشت پیش

مزید : صفحہ آخر