بھارت میں قید ضرور ہیں مگر اس کا حصہ نہیں: ڈاکٹر امرجیت سنگھ

بھارت میں قید ضرور ہیں مگر اس کا حصہ نہیں: ڈاکٹر امرجیت سنگھ

اسلام آباد (آئی این پی) خالصتان موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ ہم بھارت میں قید ضرور ہیں مگر اس کا حصہ نہیں ۔ جمعرات کو خالصتان موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سکھوں کے ساتھ برا سلوک روا رکھا گیا ہے، ہم زبردستی بھارت کا حصہ ہیں، مرضی سے کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہے ہیں۔امرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارت نے پارلیمنٹ میں آئینی غنڈا گردی کی، ہماری مقدس جگہ دربار صاحب میں ہزاروں سکھوں کو مارا گیا تھا، دریائے جمنا سے واہگہ تک خالصتان ڈکلیئر کرائیں گے۔رہنما خالصتان موومنٹ نے کہا کہ امریکا میں احتجاج کے دوران خالصتان کا جھنڈا لہرائیں گے، بھارت میں کشمیری طلبا ڈرے ہوئے ہیں، برصغیر میں بہت تیزی سے حالات بدل رہے ہیں۔امرجیت سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم نے بھارتی آئین کو کبھی نہیں مانا، ڈیڑھ لاکھ سکھ نوجوانوں کو پنجاب میں جھوٹے مقابلوں میں مارا گیا، ہم مقبوضہ پنجاب کو خالصتان ڈکلیئر کرانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر امرجیت سنگھ

مزید : صفحہ آخر