پاکستان سویٹ ہوم کے ہزاروں بچوں کی یوم سیاہ ریلی میں شرکت
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان اور سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیسین، چئیرمین راجہ شاکر زمان کیانی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے سردار مہتاب خان ایڈووکیٹ اور راجہ وحید الحسن کی قیادت میں ہندوستان کی مودی سرکار کی طرف سے کشمیر میں ظلم و بربریت اور کشمیر کی ریاست کو متنازعہ حیثیت میں تبدیل کرنے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے ہزاروں بچوں اور سی ڈی اے ملازمین نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی۔ ریلی اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دفتر خارجہ کے سامنے بھارت کے سفارت خانے پہنچی جہاں شرکا نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلا ف زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان اور سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیسین نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور انڈیا اور مودی سرکار کی طرف سے جو ظلم و ستم مقبوضہ کشمیر میں روا رکھا گیا ہے، بھارتی فوج درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔ پوری پاکستانی قوم نہ صرف اس کی مذمت کرتی ہے۔
سویٹ ہوم