ایئرپورٹس پربھی کشمیریوں سے  اظہار یکجہتی کیلئے بینرز آویزاں 

   ایئرپورٹس پربھی کشمیریوں سے  اظہار یکجہتی کیلئے بینرز آویزاں 

  

راولپنڈی(این این آئی)ملکی ایئرپورٹس بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے رنگ میں رنگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایاگیا اور اس ضمن میں مختلف ایئرپورٹس پر قومی پرچم سرنگوں اور سیاہ جھنڈے لہرادیے گئے،کراچی، لاہور، اور پشاور ایئرپورٹس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز آویزاں کردئیے گئے،بینرز پر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بھی درج ہیں،ایئرپورٹس کے مرکزی گیٹ، ٹرمینل بلڈنگ، ارائیول اور ڈپارچر لاؤنج میں کشمیریوں کیلئے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

 ایئرپورٹس

مزید :

صفحہ آخر -