بھارت کی اجتماعیت اور سیکولرازم کا  پردہ فاش ہو گیا ، شیریں مزاری

      بھارت کی اجتماعیت اور سیکولرازم کا  پردہ فاش ہو گیا ، شیریں مزاری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج بھارت کی اجتماعیت (جمہوریت) اور سیکولرازم کا پردہ فاش ہو گیا ہے، جمعرات کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی کی بدمعاش حکومت کے اقدامات سے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا قاتل اور بے غیرت چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ دنیا کب سمجھے گی کہ بر وقت اقدامات سے ایک اور نسل کشی کو روکا جا سکتا ہے؟۔  تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کا سیاہ دن بھارتی حکمرانوں کی اس سیاہ سوچ کے خلاف احتجاج ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ بھارتی سوچ جمہوریت اور انسانیت کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ اس سیاہ سوچ کا انجام بھی سیاہ ہو گا۔

 شیریں مزاری

مزید :

صفحہ آخر -