کوٹ لکھپت،چھت پر ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے 2بچے جاں بْحق،ایک شدید زخمی

  کوٹ لکھپت،چھت پر ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے 2بچے جاں بْحق،ایک شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت چونگی امر سدھو کے علاقے میں ہائی وولٹیج تاریں چھت پر گرنے کی وجہ سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق احمد، سیمرا، اور حمیرہ گھر کی چھت پر کھیل رہے تھے کہ اچانک ہائی وولٹیج تاروں میں دھماکہ ہوا۔دھماکے کی وجہ سے تاریں ٹوٹ کر گھر کی چھت پر جا گریں۔تاریں چھت پر گرنے ی وجہ سے تینوں بچوں کو کرنٹ لگا۔ جس سے احمد اور سمیرا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حمیرہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اہل خانہ نعشوں سے لپٹ کر روتے رہے۔ہسپتال میں داخل بچی کی حالت بھی نازک بیان کی جارہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
بچے جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -