چڑیا گھر میں تین روز 71ہزار سیاحوں کا وزٹ 25لاکھ آمدن

چڑیا گھر میں تین روز 71ہزار سیاحوں کا وزٹ 25لاکھ آمدن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)عید الاضحیٰ پرصو با ئی دا رالحکو مت کے با سیو ں کی بڑی تعدا د نے چڑیا گھر کا رخ کیا اور عید کی اور جشن آزا دی کی خو شیو ں کو اپنی فیملیو ں کے ساتھ خو ب انجوا ئے کیا لیکن دوسری جانب انتظامیہ  سے بچو ں کا پیا را جا نو ر ہا تھی لا نے کی بھی اپیل کی ہے۔ چڑیا گھر کو 25 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے اور71 ہزار شہریوں نے 3 دن میں لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا۔تفصیلا ت کے مطا بق عید کے پہلے روز 5166 سیاحوں نے چڑیا گھر کی سیر کی اور چڑیا گھر کو 1 لاکھ 83 ہزار آمدن ہوئی، عید کے دوسرے روز 22  ہزار شہری آئے اور ٹکٹ کی مد میں 7 لاکھ 60 ہزار روپے جمع ہوئے،جبکہ عید کے تیسرے روز 44 ہزار سے زائد شہریوں نے چڑیا گھر کا رخ کیا جس سے 15 لاکھ 47 ہزار آمدن ہوئی۔شہریو ں نے چڑیا گھر کی سہو لیا ت کے با رے میں اطمینان کا اظہا ر کیا ۔ڈا ئریکٹر لا ہو ر زو  حسن علی سکھیرا نے ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری ہر ممکن کو شش ہو تی ہے کہ ہم یہا ں پر اانے والے شہریو ں کو ہر طر ح کی سہو لت فرا ہم کر یں۔