مارکیٹیں بند ہونے سے کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار

مارکیٹیں بند ہونے سے کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار

لاہور(لیڈی رپورٹر)عید ختم ہونے کے بعد صو با ئی دا رلحکو مت میں ما رکٹیں مکمل طو ر پر نہیں کھل سکیں، شہر میں جزوی طور پر مارکیٹیں کھلی رہیں جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق ریٹیل کی مارکیٹیں کھلی اور ہول سیل کی زیادہ تر مارکیٹیں بند ہیں، ریٹیل کی مارکیٹوں اور بازاروں میں عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، منٹگمری مارکیٹ، ہال روڈ مارکیٹ، انارکلی بازار، اْردو بازار، حفیظ سنٹر کھلا ہے مگر ان مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔ جبکہ اندرون شہر کی مارکیٹیں شاہ عالم، اعظم کلاتھ مارکیٹ، بادامی باغ، برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ کی زیادہ تر مارکیٹس بند ہیں، ہول سیل کی مارکیٹیں بند ہونے کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں خالی ہیں۔اس حوا لے سے ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے مختلف ما ر کیٹو ں کے تا جر رہنما ؤ ں کار ڈیلرز کے صدر میا ں سلیم، ٹا ؤ ن شپ ما رلیٹ کے صدر اجمل ہا شمی،سہیل محمو د بٹ (راڈو والے) نے کہا ہے کہ ہماری مارکیٹیں میں ابھی تک کا روبا ری سر گر میا ں فعال نہیں ہو سکی ہیں چو نکہ اپنی عید کی چھٹیا ں پورا ہفتہ تک جا نی ہے اس لئے بھی لو گو ں کی گھروں سے وا پسی نہیں ہو ئی ہے کچھ ویسے میں مہنگا ئی اور ٹیکسوں کی بھر مار سے عوام اور تا جر دو نو ں ہی پر یشا ن ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پیر کے روز سے کا روبا ری سرگر میا ں بحا ل ہو ں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1