عالمی قوتیں کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر حرکت میں آئیں،شہزاد چوہان

عالمی قوتیں کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر حرکت میں آئیں،شہزاد چوہان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارت نے جوکرنا تھا کر لیا،مقبوضہ وادی میں فوجیں اتار کر غاصبانہ قبضہ کر لیا ہے،ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کر دیا ہے۔ مودی نے جو حرکت کی ہے اسے مہنگی پڑے گی،خطے کے ممالک اور اس میں بسنے والی عوام کو زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے،بین الاقوامی ممالک کے سربراہوں کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے۔ تاکہ پورے خطے کا امن داؤ پر نہ لگے۔

،مودی گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے،اب اس نے کشمیر میں بھی وہی قتل عام کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھے گے،مودی قصائی کے عزائم انشاء اللہ ناکام ہوں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -