ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جشن آزادی کے حوالے سے تقریب

لاہور (پ ر) آج ملک بھر کی طرح ایدھی فاؤنڈیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ فیصل جلال صاحب کی طرف سے جشن آزادی کیک کاٹا گیا کیک کاٹنے کی تقریب میں ایدھی فاؤنڈیشن کے میڈیا ایڈوائزر یونس بھٹی‘ مرکز انچارج شیخ وسیم‘ سرکل انچارج ضمیر احمد اور سینئر کارکن یعسوب الحسن‘ محمد ساجد‘ سلمان ظفر‘ عثمان ظفر‘ محمد ہارون‘ حافظ عبدالسمیع‘ ملک اسد‘ واجد علی اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1