سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی آزادی تقریب،شاہنواز رانا کی شاندار کمپیئرنگ

  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی آزادی تقریب،شاہنواز رانا کی شاندار کمپیئرنگ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) معروف سینئر صحافی،اینکر شاہنواز رانا کی جاندار کمپیئرنگ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جشن آزادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔اس تقریب کا اہتمام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے حضوری باغ میں کیا گیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بطور مہمان ِخصوصی شرکت کی اور مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کے ساتھ قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔شاہنوازرانا کی جاندار آواز اور دلفریب انداز نے شائقین کو کافی محظوظ کیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ شاہنواز رانا نے جس انداز میں پروگرام کی کمپیئرنگ کی وہ انہیں شاندار ماضی میں لے گئی جہاں ادب کمپیئر کے لہجے اور جملوں سے جھلکتا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -