ٹاؤن شپ میں عیدالاضحی پر صفائی انتظامات مثالی رہے،سرفرازخان

  ٹاؤن شپ میں عیدالاضحی پر صفائی انتظامات مثالی رہے،سرفرازخان

لاہور(پ ر)ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے عوام نے ٹاؤن شپ میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سٹاف نے آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا، محمد سرفراز خان نے صفائی کے مثالی انتظامات پر جنرل مینیجر آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی محمد آصف اقبال، اسسٹنٹ مینیجر علی شاہد بٹ، زونل آفیسر چوہدری عاشق حسین،اوز پاک کے ڈپٹی مینیجر احمد حسن، علاقہ کے سینٹری انسپکٹر محسن بھٹی، کوآرڈینیٹر محمد جمیل اور یوسی232 کے چیئرمین حاجی محمد اجمل ہاشمی کو شاندارخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اچھے افسران کسی بھی محکمے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1