سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر کشمیریوں کا ساتھ دیں،شاہد صدیق

  سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر کشمیریوں کا ساتھ دیں،شاہد صدیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہمارا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے تمام سیاسی جماعتیں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اگرپاکستان پر بھارت نے جارحیت کی تو قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ہمراہ جہاد کے لئے تیار ہیں۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہہندوستانی حکومت کی حالیہ چال اور سازش کو ناکام بنانے اور کشمیر کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت 72 سالوں سے ظلم و بربریت کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کر کے بھی کشمیری قوم کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکا،انہوں نے کہا کہ بھارت کا انجام بہت قریب آچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -