پاکستانی قوم مودی کی انسانیت کش پالیسیوں کو نہیں مانتی،رانا نثار
لاہور(سٹی رپورٹر)ایگزیٹو ممبر کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،وائس چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ رانا نثار احمد نے کہا ہے کہ سمیت پاکستانیوں نے یوم سیاہ منا کر یہ ثابت کر دیا ہے وہ مودی کی انسانیت کش پالیسیوں کو نہیں مانتے ہیں،امن کے لئے جنگیں لڑنی پڑتی ہے پوری دنیا اس وقت مودی کے اقدامات پر بھارت کو ملامت کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ دھونس اور زبردستی سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز کو دبا لے گا تو اس کی بھول ہے