بھارت کی کشمیر میں غنڈہ گردی زیادہ دیر نہیں چلے گی،عظمیٰ بخاری

  بھارت کی کشمیر میں غنڈہ گردی زیادہ دیر نہیں چلے گی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غنڈہ گردی زیادہ دیر تک نہیں چلنے والی۔طاقت کے زور پر کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔موجودہ حکومت کی ناکام سفارتکاری کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے۔کامیاب سفارتکاری کا شور مچانے والے حکمران عوام کو کشمیر کی حقیقت سے آگاہ کریں۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے کشمیر کا سودہ کرلیا ہے۔پاکستان کی 73سالہ تاریخ میں بھارت کو اتنی جرات نہیں ہوئی کہ وہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کر سکے۔سلیکٹڈ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت بدل دی۔مودی کا یار اور غدار کے نعرے لگانے والے آج خود مودی کی جولی میں بیٹھ گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -