بھارت زیادہ دیر کشمیریوں کے حق آزادی کو دبا نہیں سکتا، رانا اختر
لاہور (لیڈی رپو ٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و معروف تا جر را نا اختر محمو د نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کا سپاہی ہے۔ اب بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کے حق آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ یہ بات انہوں نے یوم آزادی کے حوالے اپنی یو نین کونسل میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کا یوم آزادی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا ہے،پوری قوم اپنے پاک افواج اور حکومت کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہے۔
جبکہ عالمی دہشت گردی بھارت کا یوم آزادی پوری دنیا سمیت خود بھارت میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ہے۔
،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پرہونے والے ظلم ستم اور بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے آخر کار پچھلے 50 سالوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل نے کشمیر کے ایشو کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اگر فوری طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ ظلم ستم اور بربریت کو نہ روکا گیا اور انہیں حق آزادی نہ دیا گیا تو پوری دنیا اس آگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب حقیقت میں کشمیر بنے گا پاکستان،اور مودی سرکار اپنی آنکھیں کھول لو،اب تمہاری داد گیری اس خطے میں نہیں چلنے دیں گے،اگر تم نے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ بند نہ کیا تو تمہیں ایسا سبق سیکھائیں گے کہ تمہاری آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی تاجر برادری اور عوام اپنے پاک افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ ہے، اور اپنے کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر اہل علا قہ کی بڑی تعدا د نے تقریب میں حصہ لیا اور کشمیر بنے گا پا کستان کے نعروں سے فضا گو نجتی رہی۔۔۔۔