انگلش گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات

  انگلش گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں انگلش گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام دی گریس سکول (ہادیہ کیمپس) لکھو ڈیر میں جشن آزادی کی تقریب زیر سرپرستی محترم مزمل اقبال صدیقی چیئرمین انگلش گروپ آف سکولز و مرکزی صدر پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن منعقد ہوئی، نعت شریف مس سدرہ نے پیش کی۔ اس موقع پر مس فرخندہ، ٹیچرز فاطمہ، طاہرہ، عروج، عائشہ، سدرہ رحمان اورطلبا طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

جبکہ چیف گیسٹ میڈم بابرہ، میڈم شمائلہ کی ممبر تھیں۔

  تقریب میں طلبا طالبات نے مختلف انداز میں ملی نغمے، ملی ترانے، ٹیبلو پیش کئے جسے بے حد سراہا گیا۔ تقریب میں سبز ہلالی پرچم بھی لہرائے گئے اور آزادی کے حوالے سے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ، شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں تابش گرائمر سکول، دی گریس سکول، ابن سینا سکول، فاران گرائمر سکول کے طلبا طالبات نے بھرپور انداز میں تقریب کو چار چاند لگائے۔ بعد ازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سکول ہذا کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔