پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اشرف بھٹی

    پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے دلوں کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں پاکستانیوں نے بھارت کے یوم آذادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ تھا۔ ہے۔ اور ہمیشہ رہے گا سارے کا سارا کشمیر پاکستان کا ہے اور اب بہت جلد کشمیر پاکستان بنے گا۔وہ یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ایک پیدائشی قصائی ہے اور اقلیتوں کا دشمن ہے اس نے کبھی بھی انڈیا میں بسنے والی اقلیتوں کو دل سے قبول نہیں کیا ہے وہ کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں اور کشمیر کے اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1