بھارت کا مکروہ چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے،عبدالعلیم

بھارت کا مکروہ چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے،عبدالعلیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق سینئر وزیر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے اور دنیا جان چکی ہے کہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کے کونسے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری بھائیوں سے اپنی لازوال وابستگی کا اظہار کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی اختیار کی ہے،عمران خان نے اپنے بہادرانہ موقف سے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں اور اگر کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ وقت آیا تو انشاء اللہ ہر پاکستانی شہری اپنے فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

اور 1965کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے،انہوں نے کہا کہ بھارت جلد اپنے اندرونی خلفشار کا شکار ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا اورسیکولرازم کے نام پر کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے ناکامی سے دوچار ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے بھارت کے دانت کٹھے کرنے کیلئے اپنی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے ایک پیج پر ہیں،انشاء اللہ وطن عزیز کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کشمیر ہر قیمت پر آزاد ہو کر رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4