کشمیر میں قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ ہے،مولانا عرفان شاہ
لاہور(پ ر)مرکزی جماعت اہلسنت کے کارکنوں نے مال روڈ پر کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی،ملک بھر کی مساجد کے باہر نماز ظہر کے بعد مظاہرے کئے۔مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا پیر سید محمد عرفان شاہ،صاحبزادہ محمد شان علی قادری،مولانا قاضی عبدالغفار قادری،صوفی حکیم سرور نقشبندی،صوفی محمد فیصل حنفی،وقاص رضوان،علام فیاض الحسن چشتی،خرم ہجویری، علامہ اضرار عرفانی قادری،حارث عطاری نے کہا کہ کشمیر میں قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔اب دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزاد ہونے سے نہیں رو ک سکتی بھارت کے منحوس پاؤں پر کشمیر سے اکھڑ چکے ہیں اور انشاء اللہ جلد کشمیر مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔