21کروڑ غیور عوام مودی کا غرور خاک میں ملائیں گے،خدیجہ فاروقی

  21کروڑ غیور عوام مودی کا غرور خاک میں ملائیں گے،خدیجہ فاروقی

  

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدرو رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ 21کروڑ غیور عوام مسلح افواج سے مل کر مودی کے غرور کو خاک میں ملائیں گے، مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں مودی کی انتہا پسندی پوری دنیا کا امن خاک میں ملا دے گی۔انہوں نے کہا کہ 15۔اگست کو پوری قوم نے یوم سیاہ منا کر پوری قوم نے فیصلہ سنادیا ہے کہ پاکستان کے عوام  مودی کی دہشت گردی کو قبول نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پرمسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خدیجہ فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیروں پر ظلم و بربریت ا ور تشدد،کرفیو کے نفاذ، انہیں نماز عید اور قربانی سے روکنے،انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس بند کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کشمیریوں پر ظلم و تشدد تشویشناک ہے  بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کے امن کو برباد کردیا ہے۔ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے بھارتی جارحیت پر اس کے خلاف فوری اقدامات کرے اور کشمیریوں کو ان کے حق خوارادیت کے بارے میں قراردادوں پر عمل کروائیں۔تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -