آصفہ بھٹو کو با پ سے ملاقات نہ کرنے دینا زیادتی ہے،عزیز الرحمن چن

آصفہ بھٹو کو با پ سے ملاقات نہ کرنے دینا زیادتی ہے،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کا عدالتی حکم کے باوجود آصفہ بھٹو کو اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات نہ کرنے دینا غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدام ہے ایک بیٹی کو اپنے باپ سے نہ ملنے دینا بدترین انتقامی کاروائی ہے جس سے حکومت نے اپنے آپ کو بے نقاب کر لیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ماضی میں بھی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اور اب بھی حکومت کے احتساب کے نام پر ظلم کو برداشت کر رہی ہے پیپلز پارٹی نے صاف ستھری اور عوام کے حقوق کے لئے سیاست کی ہے ملک کے موجودہ حالات کسی بھی محاز آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے لیکن حکومت ملک میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کی بجائے انتشار پھیلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی انتقامی پالیسیوں سے گریز کرے تاکہ سیاسی رواداری کا ماحول قائم رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4