ریمبونے اپنی محنت سے خوابوں کا محل تعمیر کیا،ریما خان

   ریمبونے اپنی محنت سے خوابوں کا محل تعمیر کیا،ریما خان

لاہور (فلم رپورٹر) سینئراداکارہ ریما خان نے کہاکہ ریمبونے اپنی محنت سے اپنے خوابوں کا محل تعمیر کیا اوراس کو حقیقت کا رنگ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ریمبو صاحبہ سے شادی کا خواہش مند تھا جس میں اس کو بے شمار مشکلات پیش آئیں مگر اس کے عزم کے سامنے سب چیزیں بے معنی تھیں اور وہ پھراپنے مقصد میں کامیا ب ہوگیا اور صاحبہ اس کی زندگی میں آگئی اور وہ آج اپنے بچوں کے ساتھ ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جب بھی امریکہ سے پاکستان آتی ہوں تو ریمبو اور صاحبہ کی مہمان نوازی سے بھرپور لطف اندوزہوتی ہوں۔ ریمبو اورصاحبہ ہماری شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی ہے اوردونوں جتنے خوبصورت ہیں اتنا ہی ان کا دل بھی خوبصورت ہے۔

 انہوں نے کہاکہ دونوں فنکار میرے ساتھ فلموں میں کام کرچکے ہیں اورمیں نے ریمبو کو جس قدرمحنت کرتے دیکھا وہ میرے لئے حیران کن آمر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ صبح سے لیکر رات تک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیتا تھا اور رات کو خود گاڑی ڈرائیو کر کے راولپنڈی سٹیج ڈرامہ کرنے جاتا تھا اور وہاں سے پھر صبح 6بجے واپس آتا تھا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کس وقت اپنی نیند پوری کرتا ہوگا۔

مزید : کلچر