مانگا منڈی میں صحافیوں کی یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی

مانگا منڈی میں صحافیوں کی یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مانگامنڈی میں صحافیوں کی زیر دقیادت چوک مانگا منڈی سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اور15اگست کو یوم سیاہ کے دن کے تور پر منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر نے کہا کہ بھارت یہ جان لے کہ ہم کشمیر پر ہونے والی ظلم و بربریت کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے ہم اقوام عالم کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے ہم آزاد کروا کر دم لیں گے جس میں مقامی پریس کلب مانگا منڈی کے صحافیوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا اس کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل لیاقت علی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہم کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1