بھارتی فلموں پر پابندی‘عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کا شاندار بزنس

بھارتی فلموں پر پابندی‘عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کا شاندار بزنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) عید الاضحی پر بھارتی فلموں کی عدم موجودگی کے باعث پاکستانی فلمیں زبردست بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے شانداربزنس کیا ہے جس میں ہدایت کار ظفر جعفری کی فلم ہیر مان جا اور مصطفی آفریدی کی فلم سپر سٹار جبکہ پنجابی فلموں میں ہدایت کار مسعود بٹ کی فلم پیشی گجراں دی اور ہدایت کار مقصود احمد کی فلم شیراں دی جوڑی کے ساتھ پشتوں فلموں نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ عید الاضحی پر بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پرپابندی کی وجہ سے پاکستانی فلموں کا آپس میں زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اداکارہ حریم فارو ق اور علی رحمن خان کی فلم ہیر مان جا دوسری فلموں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہوئی جبکہ پنجابی فلم پیشی گجراں دی بھی عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید :

کلچر -