نورجہاں کے بعد برصغیر میں ان جیسی آواز پیدانہیں ہوسکی‘ انجمن

نورجہاں کے بعد برصغیر میں ان جیسی آواز پیدانہیں ہوسکی‘ انجمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ لالی ووڈ سٹار انجمن نے کہاکہ میں نے ایک ٹی وی شو میں پنجابی گانا باجرے دی راکھی کو اردو زبان میں گا یا تھا اور اس شو میں ملکہ ترنم نور جہاں بھی موجود تھیں اور وہ میرے گانے پر مجھ کو داد دے رہی تھیں اوران کی داد سے مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے مجھے دنیا جہاں کا خزانہ مل گیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے جانے کے بعد برصغیر میں ان جیسی کو ئی آواز پیدانہیں ہوسکی اور ان کی کمی صدیوں محسوس کی جاتی رہے گی۔ انجمن نے کہا ہے کہ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں برصغیر کی سب سے بڑی گلوکارہ تھی ان کا ثانی آج تک پیدا نہیں ہوسکا،نور جہاں کو گانے میں اس قدر مہارت حاصل تھی کہ وہ فلم کی اداکارہ کو دیکھ کر اس کے مطابق اپنا گانا ریکارڈ کرواتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مجھے انجمن کی بجائے انجو کہہ کر بلاتی تھیں وہ مجھ سے ہمیشہ بڑی محبت اور شفقت سے پیش آئیں۔
، ان جیسی خوبصورت آواز والی گلوکارہ میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔

مزید :

کلچر -