اقراء عزیز کے ڈرامے’’سنو چندا‘‘کا تیسرا سیزن جلدنشرہوگا

اقراء عزیز کے ڈرامے’’سنو چندا‘‘کا تیسرا سیزن جلدنشرہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)مقبول ٹی وی ڈرامہ ’سنو چندا‘ اپنے تیسرے سیزن کے ساتھ ایک بار پھر ٹی وی سکرینز پر نظر آنے والا ہے۔رومانٹک کامیڈی سیریز کی پہلی دونوں سیزنز میں فرحان سعید اور اقراء عزیز نے مرکزی کردار ادا کیے اور دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا گیا۔ ’سنو چندا‘ کی پروڈیوسر مومنہ درید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رومانٹک کامیڈی سیریز کا تیسرا سیزن بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ مومنہ درید نے سیریز کا تیسرا سیزن بنانے کی تصدیق کی۔

، تاہم ان کا کہنا ہے کہ تیسرا سیزن 2 سال بعد 2021 میں بنایا جائے گا۔یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 میں اداکارہ اقراء عزیر نے ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘کیلئے 2 ایوارڈ حاصل کیے۔

مزید :

کلچر -