قومی ٹیم دسویں انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین روانہ 

قومی ٹیم دسویں انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین روانہ 

  

اسلام آباد (اے پی پی)  قومی جونیئر بیس بال ٹیم دسویں انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گئی۔ ایونٹ 19 سے 25 اگست تک شین زین میں کھیلا جائے گا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور فلپائن کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، چین، کوریا اور انڈونیشیا جبکہ گروپ بی میں جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ اور فلپائن شامل ہیں۔ دونوں گروپس سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سپر راؤنڈ کھیلیں گی۔

 جبکہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیمیں آئندہ سال شیڈول انڈر 15 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -