برینڈن میک کولم آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ مقرر

برینڈن میک کولم آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ مقرر

  

ممبئی (اے پی پی) سابق نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا، انہیں سابق جنوبی افریقن آل راؤنڈر جیک کیلس کی جگہ یہ ذمہ داری گئی ہے۔ کیلس نے 4 برس تک بطور ہیڈ کوچ فرنچائز کے ساتھ کام کیا۔ میک کولم کو 2008ء سے 2010ء اور 2012-13ء سیزنز کے دوران آئی پی ایل میں بطور پلیئر کولکتہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

 میک کولم نے اپنے بیان میں کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا ہیڈ کوچ مقرر ہونا ان کیلئے باعث اعزاز ہے، نائٹ رائیڈرز مضبوط فرنچائز ہے اور اس کے ساتھ کام کا موقع ملنے پر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ میک کولم نے گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا لیگ کے دوران تمام طرز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -