ٹیسٹ میں وہاب، عامر کا خلاء پر کرنے کیلئے جنید خان تیار

ٹیسٹ میں وہاب، عامر کا خلاء پر کرنے کیلئے جنید خان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر اور متوقع طور پر وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد جنید خان نے خلاء پر کرنے کی ذمہ داری اٹھانے کی خواہش ظاہر کر دی۔خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ٹیم ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے رہے ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بنا ہوا ہے، سب سے پہلے محمد عامر نے حالیہ عرصے کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لی جس پر سابق کرکٹرز نے ان پر شدید تنقید کی اب اطلاعات ہیں کہ سینئر فاسٹ باو?لر وہاب ریاض بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی تیاریاں کر رہے ہیں، اسی پر ورلڈکپ سکواڈ سے ا?ؤٹ ہونے والے جنید خان نے بطور احتجاج منہ پر کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا تھا، اب لیفٹ ہینڈ باو?لر کا کہنا ہے کہ میں یہ خلاء پر کرنے کے لیے تیار ہوں۔بائیں ہاتھ کے باو?لر نے ٹیسٹ میں واپسی کو مرکز نگاہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے تجربے کی بدولت عامر اور وہاب کا خلاء پر کر سکتا ہوں، ورلڈ کپ کے ابتدائی سکواڈ میں میرا نام شامل تھا لیکن مجھے بعد میں ڈراپ کردیا گیا، جس پر میں بہت مایوس ہوا اور منہ پر پٹی باندھ کر سوشل میڈیا پر خاموش احتجاج پر مبنی پوسٹ اسی فرسٹریشن کا نتیجہ تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کے رویہ پر بہت زیادہ تکلیف ہوئی تھی کہ کسی نے انکو اعتماد میں لینے کی ضرورت تک محسوس نہیں کی تاہم امید ہے کہ نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان انکے ساتھ انصاف کریں گے۔2015ء میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں اپنا 22 واں اور آخری ٹیسٹ کھیلنے والے باو?لر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کئی میچز میں کامیابی سے ہمکنار کرا چکا ہوں اور ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کرکٹ برصغیر کی وکٹوں پر کھیلی ہے لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی با?نسی وکٹوں پر کارکردگی ڈھکی چھپی نہیں ہے، جہاں زیادہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ انکی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔