ذوالفقار علی بٹ بیلئیرڈکپ چمپئن شپ یاسر شہزاد نے جیت لی

ذوالفقار علی بٹ بیلئیرڈکپ چمپئن شپ یاسر شہزاد نے جیت لی

  

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخواسنوکر اینڈبیلیئرڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جشن آزادی بیلیئرڈ کپ چمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا،چمپئن شپ میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلا ع سے کھلاڑیوں نے کثیرتعدادمیں حصہ لیا۔صوبائی سنوکر اینڈ بیلیئرڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوہاٹ روڈ پر تے تے سنوکر کلب میں پانچ روزہ  منعقدہ اس چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں یاسر شہزاد نے مدمقابل کھلاڑی کاشف کو ہرایاجبکہ فواد نے باچاگل کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسی طرح فائنل میچ میں یاسر شہزاد نے فواد کو 3-0سے ہراکر ٓزادی سنوبیلئیرڈذوالفقار علی بٹ کپ چمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈایسوسی ایشن کے صدراور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقارعلی بٹ نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے گئے اورٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کے۔اس موقع پرخیبر پختونخواسنوکر اینڈ بیلئیرڈایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی صابر ایوب اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار بٹ نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں بیلئیرڈ کا مستقبل روشن ہے یہاں پر جتناٹیلنٹ موجود ہے شائد کسی دوسرے شہر میں ہو۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں 26اکتبوبر سے پشاور میں منعقدہ 33۲یں نیشنل گیمزمیں بیلئیرڈ کھیل کو شامل کرنے کیلئے بھر بھر پور کوشش کی تاہم گیمز میں بیلئیرڈ کونمائشی طور پر شامل کرنے کی صوت میں حامی نہیں بھرلی اور نشاء اللہ ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ اگلے نیشنل گیمزمیں بیلییرڈ کولازمی شامل کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -