علیم ڈار نے اسٹیو بکز کا زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا 

  علیم ڈار نے اسٹیو بکز کا زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر ...

لارڈز  (اے پی پی) پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سابق ایمپائر اسٹیوبکنر کا زیادہ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ علیم ڈار نے جمعرات کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، دونوں ایمپائرز نے یکساں 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کر رکھے ہیں۔ علیم ڈار نے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کو پاکستان اور اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکنر میرے رول ماڈل ہیں، ان کے ٹیسٹ میچز کے ریکارڈ کو برابر کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ان کی سپورٹ کے بغیر اس مقام پر پہنچا ممکن نہیں تھا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی